محکمہ کے تمام افسران انسداد خسرہ مہم کی بھرپور مانیٹرنگ کریں ،سلمان رفیق

محکمہ کے تمام افسران انسداد خسرہ مہم کی بھرپور مانیٹرنگ کریں ،سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر)مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں عوام کے تعاون سے جاری 12روزہ انسداد خسرہ مہم کی بھرپور مانیٹرنگ کریں اور تمام قصبوں ، دیہاتوں، گلی اور محلوں میں ٹیکے لگانے والی ٹیموں کی پہنچ یقینی بنائیں تاکہ خسرہ کے خلاف 6ماہ سے 10سال تک کی عمر کے 2کروڑ 80لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین کا ٹیکہ لگانے کا ٹارگٹ حاصل کیا جاسکے۔انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ میں صوبے میں انسداد خسرہ مہم کے سلسلہ میں فالو اپ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹرزاہد پرویز، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل ) ڈاکٹر سلمان شاہد، ڈائریکٹر ہیلتھ(ای پی آئی) ڈاکٹر منیر احمد اور ای ڈی او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر ذوالفقار علی نے شرکت کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت پولیو اور خسرہ کے خلاف خصوصی مہم کے ساتھ ساتھ بچوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکوں کی روٹین ایمونائزیشن کی کوریج پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے اور سسٹم کی خرابیوں کو کافی حد تک دور کردیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسینیٹرز کو اینڈ رائڈ سیل فون فراہم کئے گئے ہیں جس سے ان کی مانیٹرنگ بہتر ہوگئی ہے اور ویکسنٹرز کی خالی آسامیوں کو بھی پر کردیا گیاہے۔ سلمان رفیق

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...