بریک ڈاؤن کی وجہ سے لیسکو کو سوا 2کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا

بریک ڈاؤن کی وجہ سے لیسکو کو سوا 2کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا

لاہور(کامرس رپورٹر) گزشتہ ہفتے ملک میں ہونے والے بریک ڈاؤن کی وجہ سے صرف ایک ڈسٹری بیوشن کمپنی لیسکو کو سوا 2کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑیگا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ روزانہ دس دس گھنٹے ہونے والی بد ترین لوڈشیڈنگ سے لیسکو کو روزانہ کتنا نقصان ہورہا ہے۔ لیسکو ذرائع نے بتایا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے بریک ڈاؤن کی وجہ سے لیسکو کے صارفین تقریباً دس گھنٹے تک بجلی سے محروم رہے۔ ایک اندازے کے مطابق عام دنوں میں لیسکو کے صارفین اس دوران تقریباً 15لاکھ یونٹس بجلی استعمال کرتے ہیں جسکی قیمت اوسطاً سوا 2کروڑ روپے بنتی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل ہونے والے بریک ڈاؤن میں لیسکو صارفین سات گھنٹے تک بجلی سے محروم رہے تھے۔ ادھر ماہرین نے سوال اٹھایاہے کہ لیسکو کے فرسودہ ٹراسمیشن سسٹم اور روزانہ شہر میں دس دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث کمپنی کو کتنا نقصان ہورہا ہے۔ یقینی طور پر بد ترین لوڈشیڈنگ کے باعث لیسکو کو روزانہ کروڑ وں روپے کا نقصان ہورہا ہے ۔صرف کمپنی کو لائن لاسز اور بجلی چوری کی مد میں سالانہ اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے۔ بجلی چوری میں لیسکو کے اپنے افسر اور ملازمین بھی ملوث پائے جاتے ہیں۔ لیسکو

مزید : صفحہ آخر