آصف زرداری کاسابق وفاقی وزیر کلثوم سیف اللّٰہ کی وفات پر اظہارتعزیت اسلام

آصف زرداری کاسابق وفاقی وزیر کلثوم سیف اللّٰہ کی وفات پر اظہارتعزیت اسلام

 آباد(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری نے سابق رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر کلثوم سیف اللہ خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ کلثوم سیف اللہ سابق رکن قومی اسمبلی ہمایوں سیف اللہ خان اور سیف اللہ برادران کی والدہ تھیں۔ اپنے تعزیتی پیغام میں سابق صدر نے بیگم کلثوم سیف اللہ خان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ انسانیت کی علمبردار، محب وطن، فیاض اور سماجی کارکن تھیں جنہوں نے لاتعداد پاکستانیوں کے دل میں جگہ بنا لی تھی۔ ایک طرف وہ بین الاقوامی لیڈروں اور بادشاہوں اور ملکاؤں کے ساتھ آسانی سے گھل مل جاتی تھیں تو دوسری طرف وہ غریبوں کے ساتھ بھی انتہائی شفقت سے پیش آتی تھیں اور انہیں ہر کوئی پسند کرتا تھا ۔ اپنے خاوند کی وفات کے بعد جس طرح انہوں نے اپنے بچوں کی پرورش کی وہ بہت لوگوں کے لئے قابل تقلید ہے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا طویل عرصے تک پُر نہیں ہو سکے گا۔ سابق صدر نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور اہل خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ اظہارتعزیت

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...