پاکستان نے دنیا میں قیام امن کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ،چودھری سرور

پاکستان نے دنیا میں قیام امن کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ،چودھری سرور

لاہور(نمائندہ خصوصی )گورنر پنجاب چو دھر ی سرور نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ایوانوں میں جب مسلمانوں کی آواز نہیں سنی جاتی تو دنیا کے ڈیرھ ارب مسلمان عالمی طاقتوں سے یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ دنیا کے منصف ان کے موقف کو سمجھنے سے کیوں گریزاں ہیں۔انہو ں نے کہا کہ عالم اسلام کے کسی بھی ملک کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت نہ ملنا تمام عالم اسلام کے لیے باعث تشویش ہے، خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے امریکہ کو پاکستان اور بھارت کے ساتھ برابری کے تعلقات کو فروغ دینا ہو گا۔ ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے لاہورمیں تعینات امریکی قونصل جنرل زیک ہارکنریدر(Mr. Zack Harkinrider) سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہاؤس لاہو رمیں پنجاب کے گورنر چو دھر ی محمد سرور سے ملاقات کی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ دنیا کا امن خطے کے امن کے ساتھ منسلک ہے جس کے لے یہاں طاقت کا توازن ہونا ناگزیر ہے ، امریکہ خطے میں طاقت کے توازن کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس نے دنیا میں قیام امن کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور آج بھی ملک کی عسکری اور سیاسی قیادت آنے والی نسلوں کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لیے نہ صرف ایک پیج پر ہیں بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ مثالی تعاون اور اتحاد کا مظاہرہ بھی کر رہی ہیں ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اچھے برے طالبان کااب کوئی تصور نہیں ، ملک کی سالمیت اور خود مختاری کے خلاف اٹھنے والا ہر قدم انتہا پسندی ہے جس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے اور پوری قوم اس سلسلے میں اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔اس موقع پر امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک موقف پر قائم ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج اور اس کے عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے اور اس ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے تعاون جاری رکھاجائے گا۔انہو ں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی اقتصادی پالیسی اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔دریں اثنا ء ‘تحریک پاکستان استحکام پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرپنجاب نے کہا کہ خدمت انسانیت سے بڑھ کر دنیا میں کوئی کام نہیں اور لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے ہی تاریخ کے اوراق میں زندہ رہتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ اقتدار اور اختیار درحقیقت قوم کی امانت ہیں جسے بہتر طریقے سے لوٹانے کا طریقہ عوام کی ہی خدمت ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستانی قوم بے پنا ہ صلاحیتوں کی مالک ہے ، ہمیں قومی خودداری کے جذبے کو فروغ دیتے ہوئے اقوام عالم کو یہ باور کرانا ہے کہ پاکستان بھی کسی سے کم نہیں ۔ گورنر

مزید : صفحہ آخر