پر کشش سیٹوں پر من پسند افراد ،ریونیواہلکار سالہا سال سے ایک ہی جگہ تعینات

پر کشش سیٹوں پر من پسند افراد ،ریونیواہلکار سالہا سال سے ایک ہی جگہ تعینات

 لاہور(ایم آئی بھٹی)محکمہ ایل ڈی اے میں پرکشش سیٹوں پر من پسند تعیناتیاں،کئی ریونیو اہلکارعرصہ دراز سے ایک ہی جگہ پر کام کر رہے ہیں جس سے محکمانہ امورمتاثر ہونے لگے ہیں اور اہم سیٹوں پر لمبے عرصے سے تعینات افسران کروڑوں میں کھیلنے لگے ہیں۔ قانونگونوید اکرام،ملک شاہد جمال، محمد اکرم اور دیگرایک ہی برانچ میں کام کرتے ہوئے 25سے تیس سال کا عرصہ ہو گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بعض افسران لمبے عرصے سے من پسند سیٹوں پر کام کر رہے ہیں اور کروڑوں میں کھیلنے لگے ہیں ۔جس پر محکمہ ایل ڈی اے کے اعلٰی افسرا ن نے ان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور افسران و اہلکار اعلیٰ افسران کی آشیر باد سے اہم اور پر کشش سیٹوں پر کئی سالوں سے کام کر رہے ہیں ۔محکمہ ایل ڈی اے میں ایک ہی سیٹ پر لمبے عرصے سے کام کرنیوالوں میں قانگو نوید اکرام عرصہ30سال سے ایگزیمشن برانچ میں کام کر رہا ہے اور اس کی مرضی کے بغیر فائل نہیں نکالی جاتی جبکہ ملک شاہد جمال بھی نوید اکرام کا کزن ہے اور دونوں ملک کر پراپرٹی کا کاروبار کرتے ہیں اور اہم عہدوں پر ہونے کیوجہ سے لوگوں کا استحصال کرتے ہیں اور ذاتی مفادات اٹھاتے ہیں۔محمد اکرم گزشتہ 30سال سے سی ایم پی سیل میں تعینات ہے اور اس کی مرضی کے بغیر پرائیوٹ سکیم اورکنٹرول ایریے کا نقشہ منظور نہیں ہوتا۔جو کہ من پسند فیسیں لیکر نقشوں پر رپورٹ کرتا ہے۔ پٹواری ظفر امین جو کہ ڈائریکٹر سٹیٹ منیجمنٹ ون میں عرصہ دس سال سے ہے جبکہ چوہدری نواز علی اور مسعوداحمد بھی عرصہ پانچ سال سے ڈی ای ایم ون میں ہیں جنہوں نے محکمے میں اپنی دھاک بٹھا رکھی ہے۔سٹیٹ منیجمنٹ ٹو میں تعینات پٹواری قیصر،استاد اصغر اور مراد امین بھی عرصہ دس سال سے ایک ہی جگہ پر تعینات ہیں اور اپنی پسند ناپسند کی بنیاد پر کام کرتے ہیں۔اسی طرح ایل اے سی برانچ میں پٹواری صدیق،شمس اور فرزان بھی کئی سالوں سے تعینات ہیں۔

مزید : صفحہ آخر