ٹانک احتجاج ،پولیس کی فائرنگ سے 7افراد زخمی ،دفعہ 144نافذ

ٹانک احتجاج ،پولیس کی فائرنگ سے 7افراد زخمی ،دفعہ 144نافذ

 ٹانک (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹانک میں واپڈا کے دفتر پر حملے کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے جس کے خلاف احتجاج کرنیوالے مظاہرین پر پولیس ٹوٹ پڑی ، ہوائی فائرنگ اور شیلنگ سے سات افرادزخمی ہوگئے ۔ ضلع بھر میں دفعہ 144نافذکر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف گزشتہ روز شہری سڑکوں پر نکل آئے اوراحتجاج کے دوران واپڈا کے دفتر پر دھاوابول دیاتھا اور فرنیچر نذرآتش کردیاجس کا400افرادکیخلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے پکڑدھکڑشروع کردی اورضلع بھر میں دفعہ 144نافذ کردیاگیا۔ پولیس کے چھاپوں کے خلاف مقامی رہائشی ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس کے خلاف احتجاج شروع کردیا جس دوران پولیس نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے جبکہ 72افراد گرفتار کرلیے گئے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...