پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم نو کا عمل ملک بھر میں جاری

پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم نو کا عمل ملک بھر میں جاری

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم نو کا عمل ملک بھر میں جاری ہے ۔پاکستان عوامی تحریک جماعت کی تنظیم سازی ،ورکر کنونشن اور مہم سازی کے حوالے سے مرکزی صدر رحیق احمد عباسی کے دورہ جنوبی پنجاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔28جنوری سے 2فروری تک رحیق احمد عباسی جنوبی پنجاب کے 6 بڑیشہروں میں ورکرز کنونشنز سے خطاب کریں گے ۔اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں رحیق عباسی وفد کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان جائینگے ۔28جنوری کو ڈیرہ غازی خان میں ورکرز کنونشن منعقد ہو گا ۔29جنوری کو مظفر گڑھ،30جنوری کو لیہ،31جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان ،یکم فروری کو بھکر اور 2فروری کو کمالیہ میں بڑے ورکرز کنونشنز سے خطاب کریں گے ۔عوامی تحریک کے مرکزی صدر جنوبی پنجاب کے اہم دورے میں مختلف جماعتوں کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے ۔انکی PATجنوبی پنجاب کے مختلف ڈویثرنل ،ضلعی اور تحصیلی صدور سے بھی ملاقاتیں ہو نگی ۔ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اس اہم دورے میں حکومت اور پولیس کے مظالم کے خلاف ضلعی و تحصیلی سطح پر عوامی داد رسی سیل کا قیام بھی عمل میں لائینگے ۔جسے براہ راست مرکزی سیکرٹریٹ لاہور سے مانیٹر کیا جائیگا ۔

مزید : علاقائی