لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی، ایک گھنٹے بعد سروس بحال

لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی، ایک گھنٹے بعد سروس بحال

فیصل آباد(آئی این پی)فیصل آباد میں شالمیار ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی جس سے ایک گھنٹے تک ٹرین سروس معطل رہی ، عملے نے ایک گھنٹے بعد شالمیار ایکسپریس کو روانہ کر دیا ،حادثہ کانٹے کو تبدیل کرنے کے دوران پیش آیا۔لاہور سے کراچی جانے والی شالمیار ایکسپریس رسالے کے قریب سے گزر رہی تھی کہ ٹرین کی آخری بوگی پٹٹری سے اتر گئی جس کی وجہ سے ٹرین سروس معطل ہوگئی۔ مخالف سمت سے آنے والی بگٹی ایکسپریس قراقرم ایکسپرپس اور پاکستان ایکسپریس کو دور ہی روک لیا گیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کی انتظامیہ موقع پر پہنچی اور ٹرین سروس کو بحال کرنے کا کام شروع کر دیا۔ شالمیار ایکسپریس کی پٹری سے اترنے والی بوگی کو ٹرین سے الگ کر کے ٹرین کو روانہ کر دیا گیا تاہم کانٹے کی مرمت کیلئے مخالف سمت سے آنے والی ٹرینوں کو روکا گیا اور ایک گھنٹے بعد ٹرین سروس کو بحال کر دیا گیا ، واقع میں کوئی بھِی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...