حج میں 2014ء خدمات انجام دینے والے تمام معلمین فارغ

حج میں 2014ء خدمات انجام دینے والے تمام معلمین فارغ

 لاہور(میاں اشفاق انجم سے)سعودی وزیر حج نے حج2014ء میں خدمات انجام دینے والے تمام معلمین کو فارغ کر دیا ،چےئرمین موسسہ سمیت ایگزیکٹو کونسل کے ذمہ داران کا فیصلہ بذریعہ انتخاب مارچ میں کرانے کا فیصلہ ،پہلے مرحلہ میں ایگزیکٹو کونسل کا انتخاب ہو گا نو منتخب ارکان کونسل چےئر مین موسسہ جنوب ایشیا ء کا چناوُ کریں گے ،دو سال پہلے عدنان امین کاتب کو فارغ کرنے کے بعد رافت اسماعیل نے بطور چےئرمین موسسہ جنوب ایشیاء ذمہ داری سنبھالی،دو سال رافت بدر کی قیادت میں معلمین نے فرائض انجام دیے،تین سال کے لیے معلمین کا انتخاب کیا گیا تھا مگر سعودی وزیر حج نے دو سال بعد ہی دوبارہ معلمین کے چناوُ کا فیصلہ کر لیا ہے ،21سینئر معلمین کے نام سامنے آئے ہے جو ایگزیکٹو کونسل کے لیے میدان میں آئے ہیں ،دلچسپ امر یہ ہے سعودی وزیر حج نے معلمین سے تمام کوائف کے ساتھ درخواستیں طلب کی ہیں چناوُ کے حتمی اختیارات اپنے پاس رکھے ہیں ،31مارچ سے پہلے نئے چےئرمین موسسہ اور جنوبی ایشیاء کے لیے معلمین کا انتخاب مکمل ہو جائے گا ،2014ء کے معلمین کو 2015ء کی کسی قسم کی بکنگ اور ایڈوانس رقوم کی وصولی سے روک دیا گیا ہے ،آئندہ تین سال کے لیے کونسل ممبر کے لیے الیکشن کے لیے میدان میں آنے والوں میں احمد رمزی محمد المرزوقی الکتبی،خالد عبد الوہاب احمدرمضانی،رافت اسماعیل ابراھیم بدر،زکی عمر مصطفی عباس حریری،سعود عبد القدیر عبد القادر اسکندر،شیخ محمد صافی جمل اللیل،عبد الباسط محمد نصار السلفی،عبد السلام عبد العزیزعبد الرحمن مظہر،عبد اللطیف محمد عزیز الرحمن،علوی محمد سعید کامل ،ماجد عبد العزیز احمد دانش،مازن علی مصطفی اصغر،محمد ابراھیم محمد حسن کاظم،محمد امین عقیل عطاس،محمد عبد اللہ عقیل عطاس،محمد یحیے حسن کتوعہ،مرزوقی محمد عارف محمد مرزوقی کتبی،مکی احمد مکی جبلی،نادر عبد اللہ احمد رمضانی،نبیل علی حسن اکبر،وجدی محمد مکی عبد المنان شودری شامل ہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...