پاک چین دوستی ہی خطہ میں توازن پیدا کرے گی،لیاقت بلوچ

پاک چین دوستی ہی خطہ میں توازن پیدا کرے گی،لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور جماعت اسلامی کی مجلس قائمہ برائے سیاسی و پارلیمانی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ امریکی پالیسی کا مکمل جھکاؤ بھارت کی جانب ہے اور پاکستان کو ڈومور کے احکامات اور تعاون و مدد میں لالی پوپ ہی دیتاہے ۔ امریکی صدر نوبل انعام یافتہ بارا ک اوباما کی قیادت میں امریکہ ایک وقت میں نریندر مودی کو انسانوں کے قتل عام کے جرم میں ویزہ دینے کے لیے تیار نہیں تھا لیکن جب سے بھارت میں بی جے پی اقتدار میں آئی ہے ، بھارت اور امریکہ یک زبان ہو کر پاکستان کی فوجی قوت اور قومی سلامتی پر حملہ آور ہیں ۔ امریکہ اور بھارت پاکستان سے مطالبہ کررہے ہیں امریکی کٹھ پتلی نظام کو افغانستان میں مستحکم کرنے میں مدد کی جائے ، ملک کے اندر فوجی قوت کے استعمال پر مسلسل دباؤ بڑھایا جارہاہے ۔ امریکہ بھارت کے مشترکہ موقف کا اصل ہدف یہ ہے کہ پاکستان اندرونی مسائل میں الجھا رہے اور مغربی سرحدوں پر ہونے والی تبدیلیوں سے قطع تعلق ہو جائے ۔ بھارت میں امریکی صدر کے پالیسی بیانات خطہ میں بڑا خطرہ بن گئے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے امریکی صدر کے دورہ بھارت پر احتجاج ، ہڑتال ، پہیہ جام کر کے بھارتی فاشسٹ چہرے کو بے نقاب کیاہے کہ سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار ملک کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں دے رہا اور اقوام متحدہ کی قرار داد پر عملدرآمد نہیں کررہا ۔ انہوں نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم نوازشریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے دورہ چین بر وقت اور صحیح سمت میں صحیح اقدامات ہیں ۔ پاک چین بااعتماد دوستی ہی خطہ میں توازن پیدا کرے گی ۔

مزید :

علاقائی -