پاکستان صحافیوں کیلئے خطر نا ک ملک بن چکا ہے،پرویز رشید

پاکستان صحافیوں کیلئے خطر نا ک ملک بن چکا ہے،پرویز رشید

 کا اعتراف اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک + اے این این) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان صحافیوں کے لئے خطرناک ملک بن چکا ہے، دہشتگردی کے باعث میڈیا آزادانہ سرگرمیاں نہیں کر پا رہا،ملک دہشگردی کے خلاف جنگ کا سامنا کر رہا ہے،شدت پسند بندوق کے زور پر اپنا ایجنڈا قوم پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔وزیر اطلاعات و نشریات نے صحافیوں کے تحفظ کی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈ یا لوگوں کو معلومات کی فراہمی کے ساتھ آگاہی فراہم کررہا ہے ، صحافی محفوظ نہیں ہوں گے تو میڈیا آزادی سے کام نہیں کر سکے گا،حکومت صحافی برادری کی بہتری کیلئے متعدد اقدامات کررہی ہے ، میڈیا کو کام کرنے کیلئے آزادانہ اور دوستانہ ماحول ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ کا سامنا ہے دہشتگرد اپنے نظریات زبردستی عوام پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ،بد قسمتی سے گذشتہ چند سالوں میں پاکستان صحافیوں کیلئے خطر ناک ملک بن چکا ہے ،حالیہ دنوں میں پاکستان میں آزادانہ صحافی سرگرمیاں مشکلات کا شکار ہیں ،صحافیوں کو قانونی تحفظ دینے کی کوشش کررہے ہیں ،صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے میڈیا انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے ،صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے حکومت نے کئی تربیتی پروگرام شروع کررکھے ہیں ،میڈیا ہاؤسز کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔وزارت داخلہ صحافیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے شہید صحافیوں کے خاندانوں کیلئے 10لاکھ روپے اور زخمی صحافیوں کیلئے 3لاکھ روپے پیکج کا اعلان کیا ہے،صحافیوں کے قتل کے مقدمات انسداددہشتگردی عدالت میں بھیجوانے کیلئے کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میڈ یا عسکریت پسندی کے خلاف قومی عزم پیدا کرنے میں کردار ادا کرے ، میڈیا معاشرے سے خوف کی فضا دور کرنے کیلئے بھی کردار ادا کرے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...