ناقص حکمت عملی ، دوہفتوں میں پی آئی اے کے چار طیارے گراؤنڈ ہوگئے

ناقص حکمت عملی ، دوہفتوں میں پی آئی اے کے چار طیارے گراؤنڈ ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) ناقص انجینئرنگ اور حکمت عملی کی وجہ سے دوہفتوں میں قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے چار طیارے گراؤنڈ ہوگئے ہیں جن میں تین طیارے بیرون ملک گراؤنڈ ہوئے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کے ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی کی وجہ سے وہیں گراؤنڈ کردیاگیاجس کی وجہ سے سیالکوٹ کے لیے آنیوالی پرواز پی کے 746پچیس گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا شکار ہے۔ اس سے قبل 17جنوری کو بوئنگ 777طیارہ میلان ایئرپورٹ، 20جنوری کو ایئربس 310بیجنگ اور21جنوری کو اے ٹی آر طیارہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گراؤنڈ ہواتھا۔

مزید :

علاقائی -