دنیا کی عجیب ترین بھاری بھرکم خاتون جو اپنا وزن کم نہیں کرنا چاہتی کیونکہ۔۔

دنیا کی عجیب ترین بھاری بھرکم خاتون جو اپنا وزن کم نہیں کرنا چاہتی کیونکہ۔۔
دنیا کی عجیب ترین بھاری بھرکم خاتون جو اپنا وزن کم نہیں کرنا چاہتی کیونکہ۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (نیوز ڈیسک) دنیا میں ایسے لوگ تو بہت سے پائے جاتے ہیں جو اپنا وزن کم کرنے کی سر توڑ کوشش میں مصروف رہتے ہیں۔ تاہم برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ ’’جوڈی لنکلیئر‘‘ ایسی منفرد ترین خاتون ہیں جن کا وزن 177 کلو پر پہنچ چکا ہے لیکن وہ اسے کم کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتیں۔ اس کی وجہ بھی انتہائی دلچسپ ہے۔ جوڈی کا وزن اس قدر زیادہ ہوچکا ہے کہ وہ بغیر سہارے کے چل بھی نہیں سکتی لہٰذا برطانوی قانون کے مطابق حکومت انہیں خرچہ دیتی ہے۔ انہیں گھر بھی حکومت کی طرف سے ہی دیا گیا ہے اور برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت اب تک جوڈی کو 75 ہزار پاؤنڈ یعنی ایک کروڑ 10 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد رقم ادا کرچکی ہے۔ڈاکٹروں نے متعدد مرتبہ جوڈی کو سرجری کرانے کا مشورہ دیا ہے اور اس سرجری کی رقم بھی برطانوی حکومت ہی ادا کرے گی لیکن جوڈی کا کہنا ہے کہ سرجری کروانے سے بہتر ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ خرچے پر زندگی بسر کرتی رہے۔ سونے پر سہاگہ اب اس نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ اسے گھر کی صفائی وغیرہ کے لئے ملازم بھی فراہم کیا جائے کیونکہ وہ خود یہ کام نہیں کرسکتی۔ جوڈی بھرپور غذاء کھاتی ہے لیکن ڈاکٹروں کی یہ بات ماننے پر تیار نہیں کہ اس کے موٹاپے کا باعث اس کی غذائاور ورزش نہ کرنا ہے۔ اس کے مطابق اس کے جسم میں ’’لیکوئڈ‘‘ جمع ہوجانا ہے جس کے باعث اس کا جسم پھول رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -