چوری کے الزام میں ما لکان کا 10سالہ گھریلو ملازمہ پر وحشیا نہ تشدد
لاہور(کرائم سیل) مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں ایک ہزار روپے چوری کے الزام میں ما لکان نے 10سالہ گھریلو ملازمہ پر وحشیا نہ تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا ،چا ئلڈ بیورو کی ٹیم نے چھاپہ مار کر بچی کو زخمی حالت میں بر آ مد کر تے ہو ئے طبی امداد کے لئے مقا می ہسپتال میں داخل کر وادیا ،واقعہ کی اطلاع پر وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہو ئے بچی کو ہسپتال میں بہتر علاج کی ہدایت کر دی ۔بتا یا گیا ہے کہ حویلی لکھا کے رہائشی محمد کلیم کی 10سالہ بیٹی انصیر کلیم گز شتہ چند ماہ سے مسلم ٹاؤن فیض روڈ کے رہائشی رضا نا می کے گھر 3ہزار روپے تنخوا پر کام کر رہی تھی چار روز قبل گھر کے مالکان نے بچی پر ایک ہزار روپے چوری کے الزام میں ایک کمرے میں بند کر نے کہ بعد لوہے کی سلاخیں گرم کر کے تشدد کر تے رہے اس دوران اس کے منہ میں پٹی باندھ کر تشدد کر تے ہے جس پر گز شتہ روز شور کی آ واز سن کر اہل علاقہ کے چند افراد نے واقعہ کی اطلاع چا یلڈ بیورو کے افس میں دیے دی ان کی ٹیم نے پو لیس کی مدد سے بچی کو بر آ مد کر لیا واقعہ کی اطلاع پر وزیر اعلی پنجاب نے فوری نوٹس لیتے ہو ئے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایات کر تے ہو ئے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے پو لیس کے مطا بق بچی کے اہل خا نہ کو اطلاع دے دی گئی ہے ان کے آ نے کہ بعد مقد مہ درج کیا جا ئے گا اور کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔