شہری کے گھر میں چوری کی واردات، چور نقدی اور سامان لیکر فرار

شہری کے گھر میں چوری کی واردات، چور نقدی اور سامان لیکر فرار

 لاہور(کرائم سیل) مناواں کے علاقہ میں شہری کے گھر میں چوری کی واردات، چور ہزاروں روپے نقدی اور گھریلو سامان لے کر فرار ہو گئے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔نمائندہ \"پاکستان \"سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ شخص محمد علی اور اس کے بھائی فریاد اور نعمان نے بتایا کہ وہ مناوا ں کے علاقہ تاج گڑھ کے رہائشی ہیں۔چند روز قبل وہ اپنے رشتہ داروں کی شادی پر گجرات گئے تھے۔گزشتہ روز جب وہ گھر میں واپس آئے تو دیکھاکہ نا معلوم چور گھر کی چھت کا دروازہ توڑ کر گھر کے اندر آئے اور انہوں نے گھر کی الماریوں اور صندوقوں کے تالے کھول کر اندر موجود نقدی اور قیمتی کپڑے چوری کر لیے تھے۔اس حوالے سے ہم نے پولیس کو اطلاع دی لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہو سکی ہے۔تھانہ مناواں میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ابھی تک چوری کے حوالے سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، اگرآئی تو کارروائی کی جائے گی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...