کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

 لا ہور (کرا ئم سیل )لاہور پولیس نے نئے کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے مالک مکان ، کرایہ داران ،پراپرٹی ڈیلرز ، اور ہوٹل مینجرز کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھی۔ کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 282مقدمات درج کر کے 508افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سانحہ پشاور کے بعد نیشنل ایکشن پلان کے تحت مالک مکان ،پراپرٹی ڈیلرز، کرایہ دارون اور ہوٹل مینجرزکو حکم دیا گیا کہ وہ عارضی رہائش اختیار کرنے والے تمام افراد کا ڈیٹا متعلقہ تھانہ میں جمع کروائیں گے۔

مزید : علاقائی