کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 6 سے زائد افراد زیرحراست

کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 6 سے زائد افراد زیرحراست

 لا ہور (کرا ئم سیل )حساس ادارے نے لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے کے شبہ میں 6 سے زائد افراد حراست میں لے لئے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عملدرامد کے بعد انٹیلی جنس رپورٹس کو اکٹھا کرکے ان پر سختی سے کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔ اسی تناظر میں حساس ادارے نے لاہور کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 6 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ تمام افراد کو نامعلوم جگہ منتقل کرکے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...