پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے ملزم ساحر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے ملزم ساحر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

 لا ہور (کرا ئم سیل )مسلم ٹاؤن مبینہ پولیس مقابلے میں مرنے والے ملزم کا پوسٹ مارٹم مکمل ر پو رٹ جا ر ی کر گئی ۔ تفصیلا ت کے مطا بق مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے بچہ سے بد اخلا قی کے بعد قتل کر نے وا لے ملزم کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا، رپورٹ کے مطابق ملزم کے جسم پر تشدد یا مزاحمت کا کوئی نشان نہیں ملا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ملزم ساحر عرف شعیب کی موت ایک گولی لگنے سے ہوئی، ملزم کے دل کے قریب سینے پر گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی، ملزم کے جسم پر کسی قسم کے تشدد یا مزاحمت کے نشانات موجود نہیں ، ملزم ساحر عرف شعیب کو گزشتہ روز پیشی پر لے جاتے ہوئے پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد مار ڈالا تھا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...