ڈیوٹی پر تعینات 2 وارڈنز نے چوری کی کوسٹر پکڑ لیں ،ملزم فرار

ڈیوٹی پر تعینات 2 وارڈنز نے چوری کی کوسٹر پکڑ لیں ،ملزم فرار

لا ہور (وقائع نگا ر خصو صی ) فیروز پور رو ڈگلا ب دیوی کے قریب ڈیوٹی پر تعینات پٹرولنگ آفیسرسمیت 2وارڈنز نے چوری کی کوسٹر ویگن برآمد کرلی جبکہ ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔سی ٹی او نے جرات، بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے وارڈنز کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دی،وارڈنز نے شک گزرنے پر لاہو ر سے قصور جانے والی ایک کوسٹر ویگن کو رکنے کا اشارہ کیا جس نے رکنے کی بجائے گاڑی بھگا دی دونوں اہلکاروں نے گاڑی کا تعاقب کیا اور چونگی امرسدھو کے قریب پہنچ کر ڈرائیور گاڑی چھوڑکر فرارہوگیا ۔بعد از تصدیق معلوم ہواکہ کوسٹر نمبری LWC/8282مورخہ 22جنوری کو سخی اڈا قصور سے چوری ہوئی تھی جس کا مقدمہ نمبر61/15تھانہ سٹی اے ڈویژن قصورمیں گاڑی کے مالک محمدارشدکی طرف سے درج ہے۔

مزید : علاقائی