ہنجروال، قتل ہونیوالی خاتون سے بداخلاقی اور تشدد سے موت ہوئی،رپورٹ

ہنجروال، قتل ہونیوالی خاتون سے بداخلاقی اور تشدد سے موت ہوئی،رپورٹ

 لاہور( کرا ئم سیل )ہنجروال کے علاقے میں مبینہ بد اخلا قی کے بعد قتل ہونے والی خا تو ن کی شناخت نہیں ہوسکی، ابتدائی پوسٹ مارٹم کے مطابق خا تو ن کو بد اخلا قی کے بعد اس کا گلا دباکر قتل کیا گیا، اسکے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں، پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے شک کی بناء پر دو خانہ بدوش افراد کوگرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کردی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ سوموار کے روز راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی کہ پلاٹ میں ایک رضائی میں موجود نامعلوم لڑکی کی لاش پڑی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ میں جمع کروادیا ۔مقتولہ حلیے سے خانہ بدوش معلوم ہوتی تھی پولیس نے گزشتہ پولیس نے خانہ بدوش بستی میں چھاپہ کے دوران دو افراد کو شک کی بناء پر حراست میں لے لیا ،مقتولہ کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ پولیس کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...