چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،مزاحمت پر ایک خاتون زخمی

چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،مزاحمت پر ایک خاتون زخمی

 لاہور( کر ا ئم سیل ) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر کے مزاحمت پر ایک خاتون کو گولی مار کر زخمی کردیا -ذرا ئع کے مطابق ڈیفنس اے مکان نمبر 39سی کارہائشی عمرآفتاب اپنی والدہ اور ہمشیرہ کے ہمراہ گھر کے دروازے پر کھڑاتھا کہ دوموٹرسائیکل سوارڈاکوؤں نے عمر کی والدہ سے موبائل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کردی جس سے عمر کی والدہ روبینہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی ڈاکو فائرنگ کرتے فرار ہو گئے-نواب ٹاؤن پی سی ایس آئی آر سوسائیٹی بی بلاک کے رہائشی احمد جواد کے گھر سے چور ایک کروڑ تین لاکھ سے زائدمالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے جبکہ دیگر وارداتوں میں ڈیفنس سی این بلاک میں امام علی کے گھر سے دوڈاکوؤں نے 9لاکھ 29لاکھ سٹی رائیونڈ نزد اڈا پلاٹ ثاقب رضا کے گھر سے چار ڈاکو 5لاکھ،جنوبی چھاؤنی علی ویو گارڈن میں احسن خان کے گھر سے چار ڈاکو اڑھائی لاکھ ،وحدت کالونی گلشن گھاٹی کے رہائشی یوسف صدیقی کے گھرسے چار ڈاکو ایک لاکھ 30ہزارکی نقدی زیورات،فیکٹری ایریا غازی روڈ پر واقع موبائل ٹاور سے چارڈاکو پانچ لاکھ کی بیٹریاں سمن آباد این بلاک میں الیاس کی دکان سے دو ڈاکو چار لاکھ60ہزارکی نقدی اور دیگر سامان لے گئے جبکہ نواں کوٹ بی بلاک میں مستحارب احمد اور اسکی فیملی سے ساڑھے پانچ لاکھ،ماڈل ٹاؤن جی بلاک میں عمر سعید اور اسکی فیملی سے اڑھائی لاکھ،فیکٹری ایریا آفیسر کالونی میں فتح محمد اور اسکی فیملی سے 2لاکھ کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا جبکہ شاہدرہ ٹاؤن سے منظور ،اچھرہ سے مزمل،ٹاؤن شپ سے جنیداور ذیشان،گرین ٹاؤن سے قاسم لوئر مال سے نوید کی مو ٹرسائیکلیں اور مغل پو رہ سے قیصر اچھرہ سے احسن نصیر آباد سے خرم اور سبزہ زار سے محسن کی گاڑیاں چوری کرلیں گئیں -

مزید : علاقائی