نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب بھر میں جنرل ہولڈ اپ 7979 افراد گرفتار

نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب بھر میں جنرل ہولڈ اپ 7979 افراد گرفتار

 لاہور(وقائع نگار خصوصی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی ہدایات پر صوبے بھر میں Combingآپریشن اور جنرل ہولڈ اپ کے ذریعے مشکوک افراداور گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کا مقصد نیشنل ایکشن پلان(NAP) کے تحت پنجاب بھر میں شر پسندوں کی کارروائیوں کا بروقت سد باب کر کے عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔اس سلسلے میں صوبائی پولیس سربراہ کے احکامات کی روشنی میں صرف گزشتہ تین ہفتوں میں کے جانے والے جنرل ہولڈ اپ کے دوران 12085گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی اور 7979مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے نشانات والی 1291گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ اسی طرح جنرل ہولڈ اپ کے دوران بغیر نمبر پلیٹ والی 53124گاڑیاں ، غیر مجاز سرکاری نمبر پلیٹس والی1584گاڑیاں، 16640جعلی نمبروں والی 186، بلیو لائٹس والی گاڑیاں اور کالے شیشوں والی 5820گاڑیاں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ جبکہ نا مکمل کاغذات والی 32111گاڑیوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ جنرل ہولڈ اپ کے دوران مشکوک گاڑیوں میں سوار افراد کے قبضے سے بھاری تعداد میں مختلف اقسام کے 9177ہتھیار بر آمد کر لئے گئے۔اسی طرح صوبے بھر میں مشتبہ افراد کی تلاشی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور صرف گزشتہ تین ہفتوں کے دوران مجموعی طور پر 9816سرچ آپریشن کیے گئے۔ جن میں صرف لاہور میں 894، شیخوپورہ میں ، 453، گوجرانوالہ1935، راولپنڈی 983، سرگودھا 468، فیصل آباد1417، ملتان1193، ساہیوال142، ڈی جی خان452اور بہاولپور میں 1879علاقوں کو سرچ کیا گیا۔ Combingآپریشن کے دوران اس عرصے میں 1لاکھ39ہزار3سو 83افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 1620مشتبہ افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...