انارکلی، نو سربازوں نے شہری کو زہریلی چیز کھلا کر لوٹ لیا

انارکلی، نو سربازوں نے شہری کو زہریلی چیز کھلا کر لوٹ لیا
 انارکلی، نو سربازوں نے شہری کو زہریلی چیز کھلا کر لوٹ لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(کرائم سیل) انارکلی کے علاقہ میں نو سربازوں نے شہری کو زہریلی چیز کھلا کر لوٹ لیا،ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد دی جبکہ پولیس نے کارروائی کا آغا ز کر دیا ہے۔نمائندہ \" پاکستان\" سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ شخص الیاس اور اسکے بھائی ممتاز نے بتایا کہ وہ ہر بنس پورہ کے رہائشی ہیں اور بازار میں ان کی کپڑوں کی د کان ہے۔گزشتہ روز محمد الیاس گھر سے کپڑے لینے انارکلی بازار میں گیا تھا جہاں پر سامان لینے کے بعد ایک دکان میں چائے پینے کے لیے وہ بیٹھ گیا، اس کے ساتھ نامعلوم افراد بیٹھے ہوئے تھے۔انہوں نے اس سے باتیں شروع کر دیں اتنے میں چائے آ گئی جسے پیتے ہی اس کی حالت خراب ہو گئی اور وہ نیم بیہوش ہو گیا۔دونوں افراد اسے ہسپتال لے جانے کے بہانے سہارا دے کر دکان سے باہر لے آئے جبکہ ایک شخص نے اس کا خریدا ہوا سامان اٹھا لیا۔ لوہاری گیٹ چوک کے قریب جب کہ وہ مکمل طور پر بیہوش ہو گیا تواسے ایک کار کے پیچھے چھوڑ کر سامان اور نقدی سمیت فرار ہو گئے۔مقامی افراد نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جنہوں نے اسے طبی امداد دی جبکہ پولیس نے اطلا ع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی