ہیر ؛عطائی ڈاکٹر کی غفلت سے نوملود بچہ جاں بحق ورثاء کا احتجاج

ہیر ؛عطائی ڈاکٹر کی غفلت سے نوملود بچہ جاں بحق ورثاء کا احتجاج

لا ہور (کرا ئم سیل )ہیرکے علاقہ میں عطائی ڈاکٹر کی غفلت سے نومولود بچہ جاں بحق ، ورثاء نے شدید احتجاج کیا، پولس نے گھر میں بنایاگیا ہسپتا ل سیل کرکے مفرورعطائی کی تلاش شروع کر دی ہے۔بید یا ں روڈ کے رہائشی خاندان نے چیک اپ کیلئے نجی ہسپتا ل کا رخ کیاتھا ، والد کے مطابق ڈاکٹر نے پیسوں کے لالچ میں قبل از وقت آپریشن کردیا، جس سے نومولود بچہ کچھ دیر بعد ہی چل بسا۔واقعہ کیخلاف ورثاء نے بید یا ں روڈ پر احتجاج کیا، عطائی ڈاکٹر پہلے تو مظاہرین کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتا رہا لیکن جونہی پولس پہنچی، وہ موقع سے بھاگ نکلا۔عطائی ڈاکٹر نے اپنے گھر میں ہی ہسپتا ل بنا رکھا ہے، جہاں نہ تو کوئی آپرشن تھیٹر ہے اور نہ ہی کوئی مشینر ی ، پولیس نے ہسپتا ل کو سیل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...