نشتر کالونی ،نوجوان نے غیرت کے نام پر دوست کو گلا دبا کر قتل کر دیا :ملزم پکڑا گیا

نشتر کالونی ،نوجوان نے غیرت کے نام پر دوست کو گلا دبا کر قتل کر دیا :ملزم پکڑا ...

لا ہور (کرا ئم سیل )نشتر کا لو نی کے علاقہ میں دو ست نے مبینہ طو ر پر غیرت کے نا م پردوست کاگلا د باکر قتل کردیا ۔ اید ھی ایمبولنس نے نعش کو پوسٹ ما ر ٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کردیا ۔ پو لیس نے ملزم کو حراست میں لے مقدمہ در ج کرکے تفتیش کا آغازکردیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق نشتر کا لو نی ر حمت پا ر ک کا ر ہا ئشی 18سا لہ بلا ول سعید مقامی مو با ئل شا پ پر ایزی لو ڈ کا کا م کرتا تھا ۔ پو لیس کے مطا بق مو با ئل شا پ ما لک نے ملزم عمر کو د کا ن سے نکا ل کر بلا ول کو ملازم ر کھاتھاجس کا ملزم کو ر نج تھا ۔گزشتہ روز عمر نے بلا ول کو اپنے گھر شرا ب کی دعوت دی تھی جہاں بلا ول نے نشے میں عمر کی بیو ی (ر)کے سا تھ بد اخلا قی کر نے کی کو شش کی جس پر ملزم نے بلا ول کا گلا د با کر اسے قتل کردیا ۔پو لیس نے نعش پوسٹ ما ر ٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے ملزم کو حرا ست میں لے لیا ہے ۔ مقتو ل کے ور ثا کے مطا بق عمر نے اسے د کا ن سے نکا لنے کی ر نجش میں قتل کیا ہے ۔

مزید : علاقائی