اوباما بھارت سے جدہ پہنچ گئے

اوباما بھارت سے جدہ پہنچ گئے
اوباما بھارت سے جدہ پہنچ گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جدہ(محمداکرم اسدسے)امریکی صدر باراک اوبامہ کا ریاض کے شاہ خالد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر تپاک استقبال کیاگیا۔ صدر اوبامہ اپنی شریک حیات کے ساتھ جب طیارے سے باہر آئے تو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے طیارے کی سیڑھیوں پر انکا استقبال کیا۔ اس موقع پر ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز، ڈپٹی ولی عہد شہزادہ محمدبن نائف وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان، سعودی کابینہ کے اراکین، اعلیٰ ملٹری و سرکاری افسران موجود تھے۔ صدر اوبامہ کا یہ دورہ سعودی قیادت کے ساتھ خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات پر تعزیت کرناہے۔ سعودی عرب اورامریکہ کے درمیان تعلقات صدیوںپرانے ہیں۔ شاہ عبدالعزیز کے زمانے میں بھی امریکی صدر نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔امریکی صدر کی آمد پر انکو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سعودی آرمی کے چاک وچوبند دستوںنے سلامی دی۔ اس موقع پر امریکی صدر کے ساتھ خادم حرمین شریفین بھی تھے۔ بعد ازاں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر کے اعزازمیںظہرانہ دیا۔امریکی صدر کے ساتھ امریکی وزیر خارجہ جان کیری ، امریکی نائب صدر و نیشنل سکیورٹی کی مشیر سوزن رائس کے علاوہ مشیران اور اعلیٰ افسران آئے ہیں۔اس موقع پر امریکی صدرنے سعودی وزیروںمشیروں اور اعلیٰ ملٹری و سرکاری افسران کے ساتھ ہاتھ ملایا جبکہ خادم حرمین شریفین نے امریکی وفد کے اراکین کے ساتھ ہاتھ ملایا۔

مزید : بین الاقوامی