دبئی ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیا

دبئی ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیا
دبئی ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیاہے جبکہ اس سے قبل یہ اعزاز برطانیہ کے ہیتھرو ایئر پورٹ کے پاس تھا۔

متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ 2014ءمیں دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سات کروڑ پانچ لاکھ مسافر آئے جبکہ ہیتھرو پر 6 کروڑ اسّی لاکھ مسافر آئے۔

دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے، 2014 ءمیں مسافروں کی تعداد میں 6.1 فیصد اضافہ ہوا۔

دبئی ایئرپورٹس کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید المکتوم کا کہنا ہے ’ہمارا مقصد دبئی کو ایوی ایشن کا عالمی سینٹر بنانا ہے۔

ہیتھرو ایئر پورٹ کی ترجمان نے مزید کہا کہ برطانیہ نے پچھلے 350 سالوں سے دنیا کے سب سے بڑے بندرگاہ اور ہوائی اڈا ہونے کا فائدہ اٹھایا ہے لیکن ہیتھرو پر مزید گنجائش نہ ہونے کے باعث ہمارے پاس اب یہ اعزاز نہیں رہا ہے۔

مزید : بزنس