شاہ سلمان کے تخت سنبھالنے کے بعدسعودی عرب میں پہلے پاکستانی کا سرقلم

شاہ سلمان کے تخت سنبھالنے کے بعدسعودی عرب میں پہلے پاکستانی کا سرقلم
شاہ سلمان کے تخت سنبھالنے کے بعدسعودی عرب میں پہلے پاکستانی کا سرقلم

  

ریاض (نیوز ڈیسک) نئے سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے تخت سنبھالنے کے بعد پہلے پاکستانی شہری کا سرقلم کردیاگیاہے جس کے بعد اب تک مجموعی طورپر سرقلم کیے جانیوالے مجرموں کی تعدادچار ہوگئی ہے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق منگل کو دوسعودی اور ایک پاکستانی شہری کا سرقلم کیاگیا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ایک سعودی اور پاکستانی شہری کا منشیات سمگلنگ کے جرم میں مکہ میں سرقلم کیاگیاجس کے بعد شاہ سلمان کے تخت سنبھالنے کے بعد مجموعی سزاﺅں کی تعداد چار ہوگئی ۔پاکستانی شہری لطیف خان نوارزادہ پر الزام تھاکہ وہ ریاست میں ہیروئن کی منتقلی کرتے پکڑاگیا۔

یادرہے کہ گذشتہ روز بھی بچوں سے جنسی زیادتی و اغواءکے مجرم سکول ٹیچر کا سرعام سرقلم کیاگیاتھا اوروہ شاہ سلمان کے تخت سنبھالنے کے بعد پہلے مجرم تھے جنہیں موت کی سزادی گئی ۔

مزید : بین الاقوامی