آرمی چیف کا سعودی سفارتخانے کادورہ ، شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت

آرمی چیف کا سعودی سفارتخانے کادورہ ، شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت
آرمی چیف کا سعودی سفارتخانے کادورہ ، شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر تعزیت کے لیے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی سفارتخانے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر قائم مقام سعودی سفیر جامس الخالدی اور سعودی سفارتخانے کے دفاعی مشیر نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔ جنرل راحیل شریف نے شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کی اورمہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات لکھے ۔ پاک فوج کے سپہ سالار نے سعودی فرمانروا کے انتقال کو عظیم نقصان قراردیا۔

یادرہے کہ گذشتہ روز سابق آرمی چیف اشفاق پرویزکیانی اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی سعودی سفارتخانے کا دورہ کیا اور حکام سے شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کااظہارکیا۔

مزید : قومی