مالک اور بیوی کا گھریلوملازمہ پر تشدد ،ملزمان گرفتار
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم ٹاﺅن کے علاقے میں مالک اور بیوی کو پولیس نے ملازمہ پر تشدد کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بچی کا کہناہے کہ ان کے پیسے گم ہو گئے تھے جس پر انہوں نے پیسے چرانے کاالزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور گرم توے بھی لگائے جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئی جبکہ ملاک اور اس کی اہلیہ نے پولیس کے سامنے موقف اپنا یا ہے کہ وہ تقریبا 20روز قبل تفریح کے لیے مری گئے تھے جہا ں بچی سلائیڈنگ کرتے ہوئے گری تھی اور زخمی ہو گئی تھی ،یہ وہی زخم ہیں اور جب یہ زخموں پر خارش کرتی ہے تو زخم تازہ ہوجاتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ نہ تو ان کے کوئی پیسے گمے ہیں اور نہ انہو ںنے بچی کو تشدد کا نشانہ بنایاہے وہ جھوٹ بول رہی ہے ۔
چائلڈ میڈیکل بیورو نے بچی کا میڈیکل کروالیاہے جس میں نئے اور پرانے زخموں کے نشانات کی تصدیق کی گئی ہے ۔چیئرمین چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبح صادق کا کہناہے کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں ۔