بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کی وزیراعظم سے ملاقات، برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں: نوازشریف

بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کی وزیراعظم سے ملاقات، برابری کی بنیاد ...
بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کی وزیراعظم سے ملاقات، برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں: نوازشریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک کے تعلقات اور بدلتی ہوئی خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم ہاﺅس میں ہونیوالی ملاقات میں نوازشریف کاکہناتھاکہ بھارت کے ساتھ باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر تعلقات کے خواہشمند ہیں،خطے میں دیرپا امن کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان اور بھارت کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات حل کر لیں۔

ملاقات میں وزیراعظم نے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔

یادرہے کہ بھارت کا تین روزہ دور ہ مکمل کرکے گذشتہ روز ہی امریکی صدر واپس گئے ہیں اور بھارت میں اُنہوں نے یوم جمہوریہ کے موقع پر تقریبات میں بھی شرکت کی ۔ امریکہ صدر نے دونوں ممالک کے درمیان جوہری سمجھوتے اور بات چیت کا عندیہ بھی دیاہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...