باپ جوان بیٹی جوئے میں ہار گیا
شکار پور(آن لائن) شکار پور میں ایک جواری باپ نے جوئے میں 17سالہ جوان بیٹی ہار دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آباد کالونی کے رہائشی داد عرف کانڈروشر نے 1 ماہ قبل جوا کا اڈا چلانے والے شخص سے ڈیڑھ لاکھ روپیہ قرض لے کر جوا کھیلا تھا۔ ایک ماہ بعد پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا تو کانڈروشر نے اپنی نوجوان 17 سالہ بیٹی رخسانہ کا رشتہ جوا کا اڈا چلانے والے شخص کے بیٹے کو دینے کی آفر کی جس پر پیسوں کے بدلے رشتے کو قبول کیا گیا۔ لڑکی کی ماں آسودی شر نے اس رشتے سے انکار کیا اور مقامی وڈیروں کے پاس انصاف کیلئے گئی۔ مقامی وڈیروں نے بھی پیسوں کے بدلے رشتہ دینے کو درست قرار دیا۔ قرضہ دینے والے شخص نے ایک ہفتے میں نکاح نہ کروانے کی صورت میں لڑکی کو اغوا کرنے کی دھمکی دی ہے۔