بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ طیارہ گر کر تباہ، موٹر سائیکل سوار زخمی

بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ طیارہ گر کر تباہ، موٹر سائیکل سوار زخمی
بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ طیارہ گر کر تباہ، موٹر سائیکل سوار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ 27 لڑاکا طیاراراجستھان کے علاقے برامار میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ نے بروقت طیارہ سے کود کر جان بچا لی جبکہ طیارے کا ملبہ اوپر گرنے سے سڑک پر جاتا ہوا ایک موٹر سائیکل سوار لون سنگھ شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق زخمی ہونے والا شخص شادی کے کارڈ بانٹنے گھر سے نکلا تھا لیکن طیارہ گرنے سے اسکی موٹر سائیکل مکمل جل گئی اور وہ خود بھی شدید زخمی ہو گیاہے ۔ بتایا گیا ہے کہ مگ 27 طیارہ جودھ پور ائربیس سے اترلائی ائرفورس سٹیشن جانے کیلئے اڑا تھا۔ بھارتی ائرفورس کے ترجمان کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔ واضح رہے بھارتی فضائیہ کیلئے روس سے خریدے گئے اکثر مگ طیارے اپنی میعاد پوری کرچکے، کئی گر کر تباہ اور انکے پائلٹس ہلاک ہوچکے، اسی وجہ سے بھارتی میڈیا مگ طیاروں کو ا±ڑتے ہوئے تابوت کہتا ہے۔