مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرنل سمیت دوہلاک، دوحریت پسند شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرنل سمیت دوہلاک، دوحریت پسند شہید
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرنل سمیت دوہلاک، دوحریت پسند شہید

  

سری نگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 2 مجاہدین شہید جبکہ کرنل سمیت 2 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ۔ بھارتی اخبار کے مطابق اس واقعے میں ہلاک ہونے والے کرنل ایم ایم رائے کو صرف 2 روز قبل بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر شجاعت کا اعزاز دیا گیا تھا۔ بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ اس واقعے میں جاں بحق ہونے والے دونوں سویلین افراد کشمیری تھے اور ان کا تعلق عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین سے تھا، اس واقعے میں ایک سپاہی زخمی بھی ہوا۔ حکام نے کہاکہ انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ دو مقامی شہری عادل خان اور شیراز ڈار جو حزب اللہ سے وابستہ ہوچکے ہیں علاقے میں واپس آچکے ہیں اور اس وقت اپنے گھروں پر ہیں، انہیں گرفتار کرنے کیلیے کرنل رائے کی قیادت میں یہ آپریشن کیا گیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی