پٹرول بحران کی تحقیقات مکمل، وزارتیں ذمہ دار، وزرا کو کلین چٹ

پٹرول بحران کی تحقیقات مکمل، وزارتیں ذمہ دار، وزرا کو کلین چٹ
پٹرول بحران کی تحقیقات مکمل، وزارتیں ذمہ دار، وزرا کو کلین چٹ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی نے پٹرول بحران کی تحقیقات مکمل کرلیں اوررپورٹ میں وزارت پٹرولیم،پانی وبجلی،اوگرا اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بحران کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے مگر متعلقہ وفاقی وزرا کو کلین چٹ دیدی گئی ہے۔رپورٹ میں اوگرا، مارکیٹنگ کمپنیوں، شپنگ کارپوریشن کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ مشیر وزارت پٹرولیم زاہد مظفر کی سربراہی میں وزیراعظم کی قائم کردہ دو رکنی انکوائری کمیٹی نے پٹرول بحران کی تحقیقات مکمل کرلیں ہیں۔ نجی اخبار دنیا نیوز کے مطابق وزارت پٹرولیم،پانی وبجلی،اوگرا، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن بحران کے ذمہ دار ہیں مگر انکوائری کمیٹی نے افسروں کے علاوہ تینوں وفاقی وزرا کو کلین چٹ دیدی۔ انکوائری رپورٹ نے پٹرول بحران پر وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی ،وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا موقف غلط ثابت کردیا ہے۔ تینوں وزرا نے پاورسیکٹر واجبات اور پی ایس او مالی مسائل کو پٹرول بحران کا ذمہ دار قراردینے سے بھی انکار کیا تھا۔

مزید : اسلام آباد