اوباما کا ’ڈی ڈی ایل جے‘ کا ڈائیلاگ ، شاہ رخ خان افسردہ ہوگئے

اوباما کا ’ڈی ڈی ایل جے‘ کا ڈائیلاگ ، شاہ رخ خان افسردہ ہوگئے
اوباما کا ’ڈی ڈی ایل جے‘ کا ڈائیلاگ ، شاہ رخ خان افسردہ ہوگئے

ممبئی (نیوزڈیسک) اوباما نے اپنے دورہ بھارت کے اختتام پر شاہ رخ خان کی بلاکبسٹرفلم ’دل والے دلہنیالے جائیں گے‘ کا ڈائیلاگ بولا جس کی اطلاع ملنے پر شاہ رخ خان نے اپنے لیے اعزاز قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ جان کر افسوس ہواکہ باراک اوباما بھنگڑا نہیں ڈال سکتے ، اگلی دفعہ یقینا ’چھیاچھیا‘ ہوگا۔

امریکہ کے صدر باراک اوباما نے اپنے دورصدارت میں دوسری مرتبہ بھارت کا دورہ کیا اور بھارت کے یوم جمہوریہ پر مہمان خصوصی رہے ۔ اپنے تین روزہ دورے کے آخری دن اُنہوں نے نئی دہلی کے سری فورٹ آڈیٹوریم میں طلباءو سول سوسائٹی سے خطا ب کیا جس دوران اُنہوں نے کھیلوں سے شوبز تعلقات رکھنے والی شخصیات سمیت نوبل انعام حاصل کرنیوالے کیلاش ستھیارتھی کا ذکرکیا اور شاہ رخ خان کی کاجل کے ساتھ فلم’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے ‘ کا ڈائیلاگ ’سینوریٹا، بڑے بڑے دیشوں میں ۔ ۔ ۔ آپ سمجھ گئے ہیں کہ میراکیا مطلب ہے‘ کہاجس پرحاضرین نے قہقے لگادیا اوراوباما بھی ہنسنے لگے ۔

شاہ رخ خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ صدراوباما کے جنس اور مذہب سے متعلق خطاب پر فخرہے لیکن صدمہ ہواکہ وہ بھنگڑا نہیں ڈال سکتے ، اگلی دفعہ یقینا ’چھیاچھیا‘ ہوگا۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...