مقبوضہ کشمیر میں دوبھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلی

مقبوضہ کشمیر میں دوبھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلی
 مقبوضہ کشمیر میں دوبھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی، سرینگر(ویب ڈیسک)پسند کی شادی نہ ہونے اور مقبوضہ کشمیر میں طویل تعیناتی پر دوبھارتی فوجیوں نے خودکشی کر لی۔بھارتی پولیس حکام نے بتایا ہے کہ بحریہ کے 29 سالہ لیفٹیننٹ کمانڈر تھانگادورائی نے اپنے گھر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ تھانگادورائی نے یہ اقدام اپنی پسند کی خاتون سے شادی نہ ہونے پر اٹھایا ہے۔ادھر مقبوضہ کشمیر میں طویل تعیناتی سے تنگ ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی۔ ذرائع کے مطابق 30سالہ نائیک اکلیش کمار اپنے گھریلو امور کی وجہ سے کئی دنوں سے پریشان اور ذہنی دباﺅ کا شکار تھا۔وہ رخصت پر گھر جا نا چاہتا تھا لیکن حکام نے اس کی درخواست رخصت مسترد کر دی تھی۔

مزید : بین الاقوامی