شعیب اختر کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

شعیب اختر کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
شعیب اختر کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق فاسٹ باﺅلر پاکستان کرکٹ ٹیم شعیب اختر کی جرمانہ ختم کرنے کیلئے دائر پٹیشن پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت کے روبرو پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل تفصیل رضوی نے پٹیشن کی مخالف کی اور کہا کہ 2008ءمیں بورڈ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے اور پالیسی کے منافی بیان بازی کرنے پر کرکٹ بورڈ نے 3 سال کیلئے شعیب اختر کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگادی اور 70 لاکھ جرمانہ کیا۔ اس وقت کے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید زاہد حسین نے پابندی ختم کردی اور جرمانہ برقرار رکھا اب جبکہ شعیب اختر ریٹائرڈ ہوچکے ہیں کرکٹ بورڈ نے ان کے معاوضہ سے جرمانہ کی رقم وصولی کرلی ہے اب پٹیشن کا جواز نہیں رہتا۔ درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ جب ہائیکورٹ نے پابندی کا کالعدم قرار دیدیا ہے، ایسے میں جرمانہ کی قانونی حیثیت نہیں رہتی اس کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید :

لاہور -