لاہور سے گرفتار داعش کمانڈر یوسف السلفی کا امریکہ میں رابطوں اور فنڈز لینے کا اعتراف

لاہور سے گرفتار داعش کمانڈر یوسف السلفی کا امریکہ میں رابطوں اور فنڈز لینے ...
لاہور سے گرفتار داعش کمانڈر یوسف السلفی کا امریکہ میں رابطوں اور فنڈز لینے کا اعتراف

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) لاہورمیں گزشتہ ماہ گرفتارہونیوالے داعش کے مبینہ کمانڈریوسف السلفی نے امریکہ میںرابطوں اور فنڈز ملنے کااعتراف کیا ہے۔ یوسف السلفی نے تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ پاکستان میں تنظیم کوچلانے اور شام میں لڑائی کیلیے نوجوانوں کی بھرتی کیلیے اسے رقوم ملتی رہی ہیں، پاکستانی نژاد شامی یوسف السلفی ترکی کے راستے پانچ ماہ پہلے پاکستان میںداخل ہوا تھا۔وہ ترکی میں پکڑا بھی گیا لیکن وہاں سے فرار ہوکر پاکستان پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سلفی کوامریکا سے فنڈزملنے کامعاملہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے حالیہ دورہ اسلام آبادکے دوران بھی اٹھایاگیا۔امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ جنرل لائیڈآسٹن کے دورہ اسلام آبادکے دوران بھی یہ معاملہ اٹھایاگیا۔سلفی نے تفتیش کے دوران اعتراف کیاکہ وہ ایک پاکستانی امام مسجد کے ساتھ مل کر شام میں لڑائی کے لئے نوجوانوں کوبھرتی کرتا تھا اورہر بھرتی پراسے600 ڈالر ملتے تھے۔اخبار کے مطابق امریکا شدت پسند تنظیم داعش اوراسلامک اسٹیٹ کی سرگرمیوںکی سخت مذمت توکرتا ہے لیکن ان تنظیموںکواپنے ملک سے فنڈنگ نہیں رکوا سکا۔امریکا کویہ تاثر زائل کرنا ہوگا کہ وہ اپنے مفادات کیلیے مذکورہ گروپ کو رقوم دے رہا ہے اوریہی وجہ ہے کہ وہ تنظیم کیخلاف عراق میں توکارروائی کرتا ہے لیکن شام میں نہیں۔

ایکسپریس کے مطابق یہ بھی اطلاعات ہیں کہ داعش دوسرے ممالک کے علاوہ لیبیا، افغانستان، پاکستان اوربھارت کے شہریوں کو شام میں لڑائی کیلیے بھرتیاں کررہی ہے۔ پاکستان میں مختلف شہروں میں دیواروں پر داعش کے پوسٹر بھی لگائے گئے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے کئی بارکہا ہے کہ پاکستان میںاسلامک اسٹیٹ سرگرم ہے۔اس تنظیم کی سرگرمیوں کو سنجیدگی سے نہ روکاگیا توملک کوایک نئی جنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔یوسف السلفی اورلاہور میں اس کے ساتھی امام مسجد کی گرفتاری نے تصدیق کردی ہے کہ داعش پاکستان میں اپنی جڑیں مضبوط کررہی ہے۔

مزید : اسلام آباد