اینڈی مرے اور سرینا ولیمز آسٹریلین ٹیسن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اینڈی مرے اور سرینا ولیمز آسٹریلین ٹیسن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
اینڈی مرے اور سرینا ولیمز آسٹریلین ٹیسن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

  

میلبورن (مانیٹرنگ ڈیسک)میلبورن میں ہونے والے آسٹریلین ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اینڈی مرے اور سرینا ولیمز نے جگہ بنالی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سیزن کا پہلا گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سیمی فائنل میں مرحلے میں داخل ہو گیا جس اینڈی مرے نے نک کائیر گوئیس اور سرینا ولیمز نے ڈومینکا سیبولکووا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں برطانوی اینڈی مرے اور آسٹریلیا کے نک کائیرگوئیس کے درمیان مقابلہ ہوا۔اینڈی مرے نے شاندار پرفارمنس دکھا کر آسٹریلوی کھلاڑی کو زیر کیا۔ اینڈی مرے کی فتح کا سکور چھ تین ، سات چھ ، چھ تین رہا۔ خواتین ایونٹ میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز سلواکین حریف ڈومینیکا سیبولکووا کے مدمقابل ہوئیں۔ امریکن سٹار پلیئر نے ڈومینیکا سیبولکووا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر چھ دو ، چھ دو سے فتح سمیٹی۔

مزید : کھیل