تاج محل نہ دیکھنے پر مایوسی ہوئی: مشعل اوباما
لاہور (ویب ڈیسک) امریکی خاتون اول مشعل اوباما بھارت کے دورے سے مایوس واپس لوٹ گئی ہیں ۔ سعودی عرب روانگی سے قبل امریکی خاتون اول مشعل اوباما نے نئی دہلی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ بھارت کے دوران تاج محل نہ دیکھنے پر انہیں بیحد مایوسی ہوئی ہے وہ تاج محل دیکھنے کیلئے دوبارہ بھارت آئیں گی، انہیں محبت کی یادگار دیکھنے کا بیحد شوق ہے۔