قطر کے سفارتکاروں کے زیراستعمال ہوٹل میں حملہ ، غیرملکیوں سمیت نو افراد جاں بحق

قطر کے سفارتکاروں کے زیراستعمال ہوٹل میں حملہ ، غیرملکیوں سمیت نو افراد جاں ...
قطر کے سفارتکاروں کے زیراستعمال ہوٹل میں حملہ ، غیرملکیوں سمیت نو افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

طرابلس (مانیٹرنگ ڈیسک) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس  میں قطر کے سفارتکاروں کے زیراستعمال   ہوٹل میں مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں پانچ غیر ملکیوں سمیت نو افراد مارے گئےہیں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مرنیوالوں میں دوخواتین بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق 3 حملہ آورنے ہوٹل میں گھس کر اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کے بعد حملہ آور ایک غیر ملکی کو اغوا کرکے ہوٹل کی بالائی منزل پر لے گئے  جہاں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گھیراؤ کے بعد تینوں حملہ آوروں نے اپنے آپ کو اڑالیا جس کے نتیجے میں مغوی بھی مارا گیا۔ 

حکام کا کہنا تھا کہ ہوٹل کی بالائی منزل قطر کے سفارت کاروں کے زیر استعمال رہتی ہے لیکن حملے کے وقت کوئی بھی سفارت کار ہوٹل میں موجود نہیں تھا جب کہ حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کے بعد ان کی لاشیں متعلقہ ممالک کے حوالے کردی جائیں گی۔