فیکٹری سپروائز ر قتل کیس میں اہم پیش رفت ،2بھتہ خور گرفتار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)فیکٹری سپروائزر قتل کیس میں گرفتار ملزم عبدرالرحیم کی نشاندہی پر تیسرہ بھتہ خور بھی گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فیکٹر سپروزئز قتل میں گرفتار ہونے والے ملزم عبد الرحیم کی نشاندہی پر حساس اداروں اور پولیس نے رحیم یارخان میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور کے تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیاہے ۔
واضح رہے اس سےقبل حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے احمد احسن گروپ کے سربراہ انور نامی بھتہ خور کو گرفتار کیا تھا جسے کراچی لانے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔