لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی فورسز کی گاڑیوں پر میزائل حملہ،15فوجی ہلاک

لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی فورسز کی گاڑیوں پر میزائل حملہ،15فوجی ہلاک
لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی فورسز کی گاڑیوں پر میزائل حملہ،15فوجی ہلاک

  

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک)لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر میزائل حملے کے نتیجے میں 15اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق کالعدم جماعت حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے قافلے پر میزائل حملے کی ذمہ داری قبو ل کر لی ہے جس کے بعد اسرائیلی صدر نے کسی بھی حملے کیخلاف بھرپور کارروائی کی اجازت دے دی ہے۔

اسرائیلی فوج کے قافلے پر حملے سے 15فوجی ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعاتے ہیں جبکہ 9گاڑیوں کو بھی نقصا ن پہنچا ہے جس کے بعد اسرائیل کی جانب سے لبنانی سرحد کے ساتھ واقع شہریوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیاہے اور دو ائیرپورٹس پر آپریشن بھی معطل کردیا گیاہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں