بہترین صحت کے لیے نرم بستر ہونا چاہئے یا سخت؟ماہرین صحت نے فیصلہ سنا دیا

بہترین صحت کے لیے نرم بستر ہونا چاہئے یا سخت؟ماہرین صحت نے فیصلہ سنا دیا
بہترین صحت کے لیے نرم بستر ہونا چاہئے یا سخت؟ماہرین صحت نے فیصلہ سنا دیا

لندن(نیوزڈیسک)اکثر لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ نرم بستر پر سوتے ہیں کہ اس طرح ان کا جسم آرام میں رہتا ہے لیکن اب ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ تھوڑے سخت بستر یا میٹریس کا استعمال آپ کے لئے اچھا ہے۔ہسپانیہ کے تحقیق کاروں نے84ایسے افراد کا مطالعہ کیا جو کمر درد کا شکار تھے اور یہ بات سامنے آئی کہ نرم میٹریس استعمال کرنے والے افراد میں یہ تکلیف زیادہ تھی۔

انتہائی تیز رفتاری سے بستر بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم

ماہرین کا کہنا ہے کہ نرم بستر ہماری ریڑھ کی ہڈی کے لئے زیادہ بہتر نہیں ہے۔برطانوی فزیوتھراپسٹ سامی کہتی ہیں کہ ہماری ریڑھ کی ہڈی قدرتی طور پر Sکی طرح کی ہوتی ہے لیکن نرم بستر کی وجہ سے یہ متاثر ہو کر کمر میں درد کرتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ نہایت سخت بستر بھی ٹھیک نہیں لہذابستر ایسا ہو کہ اس پر سوتے ہوئے نرمی کا احساس کم سے کم ہو۔اس کا کہنا ہے کہ گو کہ شروع میں آپ کو مشکل پیش آئے گی لیکن وقت کے ساتھ آپ کو کمر کی تکلیف سے چھٹکارا ملے گا اور آپ بخوشی اس کے عادی ہو جائیں گے۔

مزید : تعلیم و صحت

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...