کراچی میں پولیس کی کاروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک

کراچی میں پولیس کی کاروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک
کراچی میں پولیس کی کاروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے شیدی گوٹھ میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیدی گوٹھ میں پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جبکہ آپریشن کے دوران ہونے والے پولیس مقابلے میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار نے میڈیا کو بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا جبکہ ان سے پولیس وردیاں ، 2 خود کش جیکٹس سمیت بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

فیکٹری سپروائز ر قتل کیس میں اہم پیش رفت ،2بھتہ خور گرفتار

راﺅ انوار کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے علاوہ 8 سے 10 مشکوک افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے ۔جبکہ یہ دہشت گرد اغواءسمیت پولیو ٹیم پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔ایس ایس پی راﺅ انوار کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں