بھارتی حکومت ایسی منسٹری بنانے کی تیاری میں جس کا آج تک کسی ملک کو خیال بھی نہیں آیا

بھارتی حکومت ایسی منسٹری بنانے کی تیاری میں جس کا آج تک کسی ملک کو خیال بھی ...
بھارتی حکومت ایسی منسٹری بنانے کی تیاری میں جس کا آج تک کسی ملک کو خیال بھی نہیں آیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی کا یہ عالم ہے کہ روزانہ درجنوں خواتین کی عصمت دری کی جاتی ہے مگر اس ملک کو گائے کی اتنی فکر ہے کہ اس جانور کے تحفظ اور سلامتی کیلئے ایک علیحدہ وزارت قائم کی جارہی ہے۔

سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے تائیوان نے شرمناک پارک تعمیرکر دیا
رقبے کے لحاظ سے بھارت کی سب سے بڑی ریاست راجھستان کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ”مقدس گاﺅ ماتا“ کی نسل کے تحفظ اور اس جانور کی فلاح پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کیلئے ”وزارت گائے“ قائم کی جائے گی جیسے کسی بھی دیگر وزارت کی طرح فنڈز اور وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ ریاست میں برسراقتدار میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ برسراقتدار آکر گائے کی بہبود کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے یہ بات پارٹی کے منشور کا حصہ تھی۔ اس ریاست میں گائے کو زبح کرنے پر مکمل پابندی ہے اور اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل جانا پڑتا ہے۔
اگرچہ بھارت میں گائے کو ذبح کرنا گناہ اور جرم سمجھا جاتا ہے اور دیگر جانوروں کا گوشت بھی کم ہی کھایا جاتا ہے مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ملک گوشت دوسرے ممالک کو بیچ کر مال کمانے میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔ بھارت برازیل کے بعد گوشت برآمد کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے اور ایک اندازے کے مطابق سال 2014 میں بھارت نے دنیا کو 18 لاکھ ٹن گوشت بیچا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -