شمالی کوریا نے اسرائیل کی اصلیت دنیا کو بتا دی،کھری کھری سنا دیں

شمالی کوریا نے اسرائیل کی اصلیت دنیا کو بتا دی،کھری کھری سنا دیں
شمالی کوریا نے اسرائیل کی اصلیت دنیا کو بتا دی،کھری کھری سنا دیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) اسرائیل کے تمام تر جرائم کے باوجود عالمی برادری عام طور پر اس کے خلف ایک لفظ بھی نہیں کہتی مگر شمالی کوریا نے اسرائیل حقیقت کھول کر رکھ دی ہے۔ ایک بیان میں شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک بے شرم اور بدمعاش ملک ہے جو معصوم فلسطینیوں کو ہلاک کرتا ہے اور اپنے ہمسایہ ممالک اور خطے کیلئے ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح ایک خطرناک حد تک غیر ذمہ دار ریاست بن چکا ہے۔

مشل اوباما کی سعودی عرب میں ’ننگے سر‘ آمد نے تہلکہ مچا دیا

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن یتین یا ہو نے گزشتہ ہفتے جاپانی وزیراعظم کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے اور ایران اور جاپان کیلئے شمالی کوریا کو خطرہ قرار دیا تھا۔ شمالی کوریا نے اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کو اپنی عزت اور خود مختاری کی توہین قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی جارحانہ آمرانہ قوتوں کا نمائندہ ہے اور نہ صرف فلسطینیوں کے حقوق غضب کرکے انہیں بے دردی سے ہلاک کردیا ہے بلکہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی ایٹمی ہتھیاروں سے تباہ کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔ اسرائیل اس سے پہلے بھی شمالی کوریا کو اپنے دشمن عرب ممالک کی حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتا رہا ہے اور شمالی کوریا بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھاتا رہا ہے۔1973ءکی جنگ میں شمالی کوریا نے اپنے مگ 21 جہازوں کا ایک سکواڈ بھی مصر میں تعینات کیا تھا جو اسرائیلی ائیرفورس کے خلاف لڑتا رہا۔

مزید : بین الاقوامی