سام سنگ کے اگلے انقلابی فون کی تفصیلات لیک ہو گئیں
نیویارک (نیوز ڈیسک) سام سنگ کا نیا گلیکسی سمارٹ فون کیسا ہوگا اور اس کا نام کیا رکھا جائے گا، اب تک تو اس کے متعلق اندازے ہی بیان کئے جارہے تھے مگر اب ایک بڑی موبائل فون کمپنی اتفاقاً اس نئے سمارٹ فون کے کچھ راز افشاءکربیٹھی ہے۔
مصریوں نے غلطی سے فرعون کی ’شیو‘کر دی
نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والی بلاگ سائٹ Galaxy Club نے موبائل فون کمپنی ووڈا فون کی ویب سائٹ کے ایک پیج کے سورس کوڈ میں سام سنگ کے نئے فون کا نام ڈھونڈ لیا ہے اور اب اس فون کی کچھ دیگر تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ ووڈا فون کے سورس کوڈ کے مطابق سام سنگ کے نئے فون کا نام "Galaxy S Edge" ہوگا۔ موبائل ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فون کافی حد تک Galaxy Note Edge جیسا نظر آئے گا اور اس کے فیچر Galaxy S6 سے ملتے جلتے ہوں گے۔ ماہرین کے مطابق اس کا ڈسپلے 5.1 انچ اور سکرین ریزولیوشن 2560x1440 ہوگا۔ اس کا پروسیسر 64-bit کا ہوگا جبکہ بالکل نیا میٹل ڈیزائن بھی اسے منفرد بنائے گا۔ یہ خیال بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ اس کی سکرین دونوں جانب سے کناروں کے ساتھ مڑی ہوئی ہوگی۔ امید کی جارہی ہے کہ کمپنی یہ فون 2 مارچ کو شائقین کے سامنے پیش کردے گی۔