واہگہ بارڈر پر پاک بھارت بارڈر کراسنگ میٹنگ ، اہم معاملات زیر غور
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) واہگہ بارڈر پر پنجاب رینجرز اور بھارتی سیکورٹی فورسز کے درمیان ماہانہ بارڈر کراسنگ میٹنگ ہوئی ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت ونگ کمانڈرز نے واہگہ بارڈر پر ماہانہ بارڈر کراسنگ میٹنگ میں شرکت کی جس میں پنجاب رینجرز کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل وسیم احمد ملک نے کی جبکہ بھارت کی جانب سے بی ایس ایف کے کرنل ششی برج ناتھ نے میٹنگ میں شریک ہوئے۔
اکیسویں آئینی ترمیم ، سپریم کورٹ نے وفاق وچاروں صوبوں کو نوٹس جاری کردیئے
اس میٹنگ میں غیر قانونی کراسنگ اور بلا اشتعال فائرنگ کے معاملات زیر غور آئے جبکہ دونوں اطراف سے غیر قانونی کراسنگ روکنے کے خلاف اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔دونوں ممالک کی طرف سے موجود افسران نے بارڈر پر ہونے والی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی موثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔